بیانات

بی جے پی اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وقف بورڈ کی اراضی اور املاک پر قبضہ کر رہی ہے،حریت کانفرنس


سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کی اراضی اور 32 ہزاراملاک پر قبضہ کرنے کی آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی جس نے عملی طور پر وقف بورڈ پر اسکے کٹھ پتلی سربراہ کے ذریعے کنٹرول حاصل کر رکھا ہے عیدگاہ سرینگر کی اراضی پر قبضہ کرناچاہتی ہے ۔ تاریخی مزارشہدا کی موجودگی کی وجہ سے کشمیریوں کیلئے عیدگاہ ایک مقدس مقام اور باعث احترام ہے جس سے انکی سینکڑوں سال سے وابستگی ہے۔ حریت قیادت نے مزید کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ جموں و کشمیر وقف بورڈ کو مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ایک اہم ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے ۔حریت کانفرنس کی قیادت نے واضح کیا کہ بی جے پی وادی کشمیر میں تمام مذہبی اور سیاسی طور پر اہم مقامات اور عہدوں پر قبضہ کر رہی ہے تاکہ کشمیریوں کی مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کیا جا سکے جبکہ جموں میں آر ایس ایس کھلے عام فوج کے زیر اہتمام ‘شاکھا سنگم’ پروگرام کے تحت اپنے کارکنوں کو فوجی تربیت دے رہی ہے تاکہ خطے میں 194 کی طرح مسلمانوں کا قتل عام کیاجاسکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button