بیانات

مودی حکومت رام مندر کو بم سے اڑانے اور الزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،راشٹریہ جنتا دل پارٹی

 

نئی دلی :بھارت میں راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے لیڈر نے کہاہے کہ مودی حکومت نے انتخابات میں جیت کیلئے شہید بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کو بھی دائو پر لگا دیاہے۔
راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے لیڈر جے یادیو نے مودی حکومت پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کا الزام لگا یاہے۔انہوںنے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت آئندہ انتخابات میں جیت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور اس نے رام مندر کو دائو پر لگا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی 22جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے جس کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگایاجائیگا۔اجے یادیو نے کہا کہاس بم دھماکے کے بعد بھارت بھر میں مذہبی کشیدگی شدت اختیار کر جائے گی اور مودی حکومت کیلئے اپنی فرقہ پرست سیاست کی راہ ہموار ہو جائیگی۔اجے کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ شہیدتاریخی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کاافتتاح22جنوری کو کیاجارہا ہے جبکہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے۔رام مندر کے افتتاحی تقریب میں نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button