مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ میں بڑا برفانی تودہ
جموں 27 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ کو ضلع کشتواڑ میں ایک بڑا برفانی تودہ گراہے۔تاہم کسی قسم کے جانی یا ملی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برفانی تودہ ضلع کے ایک دور افتادہ علاقے پڈر میں گرا۔حکام کے مطابق برفانی تودہ مژھل کے قریب ایک بستی میں بہنے والے ایک دریامیں گرا۔ آبادی والا علاقہ حادثے کے مقام سے دور ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔