آزاد کشمیریوم یکجہتی کشمیر

مظفر آباد:آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے ” یوم یکجہتی کشمیر“ پر مختلف پروگراموں کا انعقادکیا

ajk uni 5febمظفرآباد5 فروری(کے ایم ایس) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے”یوم یکجہتی کشمیر “کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں” کانفرنس ، یکجہتی مارچ، پوسٹرز اور تصویری نمائش اور کشمیر کلچرل شو“ کا مقصد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کرنا تھا۔
اس حوالے سے آج دوپبر کے وقت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تین نسلوں نے آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی صبح طلوع ہو گی۔
ڈاکٹر عائشہ سہیل نے یونیورسٹی کے کشمیر اسٹڈیز، انٹرنیشنل ریلیشنز اور لاءشعبوںکے اساتذہ، طلباءپر زور دیا کہ وہ بدلے ہوئے عالمی منظر نامے میں تنازعہ کشمیر کا قابل عمل اور قانونی حل تلاش کرنے کے لیے تحقیقی کام کریں۔
چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر سٹڈیز ڈاکٹر سمیرا، ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرڈاکٹر امتیاز اعوان، پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون اور دیگر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری گزشتہ دو صدیوں سے بالعموم اور گزشتہ 75 سالوں سے بالخصوص قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر کے آزادی پسند لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اپنی عزت و آبرو کی قربانیاں دیں لیکن آزادی اور حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں ان کاناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔مقررین نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام کے ساتھ بے مثال یکجہتی کا اظہار کرنے پر حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور آزاد جموں و کشمیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن، جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کیا۔نمائش میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباءنے تصویروں اور آرٹ ورک کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کے مختلف پہلوو¿ں کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباءکی حوصلہ افزائی کے لیے سات لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button