بھارت

بھارت: چھتیس گڑھ میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

رائے پور21فروری(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی پیراملٹری کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ریاست کے ضلع دانتے واڈا میں اپنے بیرک میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔سی آر پی ایف کے 195ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار ایک دن پہلے ہی آسام میں اپنے آبائی شہر میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آیا تھا۔ پیراملٹری اہلکار خودکشی کرتے وقت اپنے بیرک میں اکیلا تھا ۔ گولی کی آواز سنتے ہی اس کے ساتھی مدد کے لئے آئے اورخون میں لت پت اہلکار کویونٹ اسپتال لے جایا گیا،وہاں سے اسے رائے پور منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button