بھارت

بھارت :پنجاب غداروں کو کبھی نہیں بھولے گا: سنجے سنگھ کی بی جے پی کے آپریشن لوٹس پر تنقید

 

نئی دہلی:بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے بی جے پی پرآپریشن لوٹس کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے پارٹی چھوڑنے کے بعدپنجاب غداروں کو کبھی نہیں بھولے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنجے سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کی زیرقیادت حکومت کے اچھے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو توڑ کر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب غداروں کو کبھی نہیں بھولے گا۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے مبینہ طور پر پارٹی چھوڑ دی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے آپریشن لوٹس کا مقصد اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانا ہے۔عام آدمی پارٹی نے بار بار بی جے پی پر تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کرنے اورحزب ختلاف کے زیر اقتدار ریاستوں میں ارکان اسمبلی کو توڑنے کا الزام لگایاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button