مظاہرے

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کا پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مارچ

FpzVvdWaYAA4nztسرینگر25 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے انتظامیہ کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کےخلاف احتجاج مارچ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لاگوکرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے درجنوں کارکنوں نے تنظیم کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری کی قیادت میں سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے احتجاجی ریلی نکالی۔ پارٹی کارکنوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف نعرے لگائے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لال چوک سٹی سینٹر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی پولیس نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے قریب انہیں روک دیا۔
سہیل بخار ی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے سیاسی حقوق چھینے گئے، پھر یہاں جمہوریت کو دفن کیا گیا، انسداد تجاوزات مہم کے نام پر غریبوں کو تنگ اور ان کے گھروں کو بلڈوز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پراپرٹی ٹیکس کا حکمنامہ جاری کیا گیا ۔پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کی مشکلات کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس کا حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button