مظاہرے

بارہمولہ :قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

a2fca71b-ee7f-426b-b62b-b14f6e3c6413سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں کشمیریوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع میں واگورہ کے علاقے نائوپورہ کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر خالی برتن اٹھاکر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹریفک بلاک کر دی ۔احتجاج میں شامل ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے لوگوںکی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کافوری نوٹس لیں اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button