بھارت

بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا تجربہ کیا

نئی دہلی06مارچ(کے ایم ایس) بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا تجربہ کیا۔یہ تجربہ اتوار کی شام کولکتہ میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جنگی جہاز سے کیا گیا۔
ایک بھارتی عہدیدارنے بتایا کہ میزائل اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔وزارت دفاع نے کہا کہ برہموس میزائل خود انحصاری کے بھارت کے عزم کومضبوط بناتا ہے۔اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے سکھوئی ایس یو 30ایم کے آئی طیارے سے بھی براہموس میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل کا تجربہ گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا۔بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل تقریبا 400کلومیٹر کے فاصلے پرہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
دریں اثناء بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی بحریہ کے اعلیٰ کمانڈر آج ایک اہم کانفرنس میں بھارت کی بحری سلامتی کے چیلنجوں کا ایک جامع جائزہ لیں گے۔یہ پہلی بار ہے کہ کمانڈروں کی دو سالہ کانفرنس طیارہ بردار بحری جہاز پر ہو رہی ہے، اس اقدام کو بحر ہند کے علاقے میں چین کے خلاف بھارت کی علامتی ترجیح کی عکاسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button