APHC-AJK

جنیوا: حسن بنا نے شرکاءکو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

جنیوا 08 مارچ (کے ایم ایس)جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے جاری 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیری نمائندے حسن بنا نے شرکا کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔
حسن بنا نے اس موقع اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ خرم پرویز جیسے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کی مسلسل حراست درحقیقت عالمی برادری کی ناکامی ہے۔
ان کے بیان کا متن یہ تھا
جناب صدر
کشمیر اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف بھارت بھر سے لوگوں کو کشمیر لا کر وہاں غیر قانونی طور پر آباد کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کے باشندوں کو نہ صرف ان کی زمینوں اور املاک سے بے دخل کیا جا رہا ہے بلکہ بے رحمی سے قتل بھی کیا جا رہا ہے۔15 دسمبر 2022 کو بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے کنن پوش پورہ گاو¿ں میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک 30 سالہ شخص عبدالرشید ڈار کو اغوا کر لیا۔ یکم مارچ 2023 کو ان کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کی گئی۔
جناب صدر!
وہ تمام لوگ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھارت کے فوجی جبر کا مسلسل نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے نامور کشمیری محافظ خرم پرویز نومبر 2021 سے جیل میں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button