مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں جمہوری ادارے خطرے میں ہیں، رجنی پاٹل

جموں17 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کی سینئر رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ بھارت میں جمہوری اداروں کو خطرات لاحق ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حلیف جماعتیں تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
رجنی پاٹل نے جموں میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہرجمہوریت پسند شخص کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جموںوکشمیر میں ترقیاتی رک گئے ہیں اور کشمیریوں کی فلاح و بہبود اور جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے محض کھوکھلے دعوے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر اہم عوامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button