مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر21 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاش ضلع کے علاقے میرگنڈ میں ایک کھیت سے ملی ہے ۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاش کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ خیال کیاجاتا ہے کہ لاش کسی غیر مقامی مزدور کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button