مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل

APHC

سرینگر13اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی سازشوں کے خلاف احتجاج کیلئے 15 اکتوبر بروزجمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپنی اپیل دوہرائی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے کہاہے کہ وہ اپنے شہری حقوق پر قدغن کیلئے کالے قوانین کے نفاذ ، مسلمان ملازمین کی انکی ملازمتوں سے جبری برطرفی اور کشمیری نوجوانوں اور طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیلئے جمعہ کو مکمل ہڑتال کریں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مودی کی فسطائی حکومت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے ان کیخلاف اعلان جنگ کر رکھاہے ۔ انہوں نے ملازمین ، تاجروں، طلباء ، محنت کشوں، صحافیوں، وکلاء اور حریت کارکنوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کے خلاف قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری کریک ڈائونز اور غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں کسی بھی مزاحمتی تحریک کواس طرح کے غیر انسانی اور وحشیانہ پالیسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے جس کاآزادی کشمیری عوام کو سامنا ہے ۔ انہوںنے نڈر کشمیری عوام کی ثابت قدمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تاریخی حقائق ، سچائی اور اعلیٰ اخلاقی معیارپر مبنی ہے لہذا تمام تر بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود جیت انشا اللہ کشمیری عوام کی ہی ہو گی ۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم اور فسطائیت سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

ادھر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے بھارتی ظلم و بربریت اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جمعہ کوہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کا ظلم و جبر حد سے تجاوز کر تا جارہا ہے اور بھارت کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا کر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی ظلم و تشدد پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیا ۔انہوں نے کہاکہ من گھڑت اور جھوٹے مقدمات پر آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر فردجرم عائد کرنا عالمی قوانین کی توہین اور دنیا کے منصفوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ یوسف نقاش نے کہاکہ نہتے کشمیریوںکو گرفتار کر کے جعلی مقابلوں میں انکا قتل اور ان کی میتوں کی گمنام مقامات پر تدفین بھارت کا معمول بن گیا ہے۔ حریت رہنماء نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے اور اسکے مذموم عزائم کی بیخ کنی کیلئے پہلے سے زیادہ عزم اورقوت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button