مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی کشمیری نوجوان کے خلاف چارج شیٹ داخل

سرینگر21مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ا ین آئی اے نے غیر قانونی طور پر نظر بندایک کشمیری نوجوان کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
این آئی اے نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے نوجوان محمد رفیع نجار کے خلاف جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ این آئی اے نے پہلے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا اوور گرائونڈ ورکر بتایا تھا تاکہ اس کی غیر قانونی نظربندی کا جوازپیش کیاجا ئے۔محمد رفیع نجار دستکاری کے ڈیلر ہیں اور نیپال کے شہر پوکھرا میں مقیم تھے۔این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج اسی کیس میں 4مارچ 2023کو ایک شہیدحریت پسندبشیر احمد پیر کی جائیداد بھی ضبط کر لی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button