بھارت

بھارت :مغربی بنگال میں خاتون بی ایس ایف اہلکار کی لاش برآمد

کولکتہ 21مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کی ایک خاتون کانسٹیبل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
28سالہ کراٹے مارشل آرٹسٹ اور کھیلوں کی چیمپئن ھریتاشری رابھا کی لاش کوچ بہار شہر میں بٹالین کمپلیکس کے اندر پراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔دھریتاشری جس کا تعلق ریاست آسام کے بوکو ٹائون سے تھا، کوچ بہار میں کراٹے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے گئی تھی۔ وہ میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے ہلائی گنج میں بی ایس ایف کی 45ویں بٹالین میں تعینات تھیں۔اگرچہ بی ایس ایف نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے، لیکن ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار مطمئن نہیں ہیں۔دھریتاشری کی چھوٹی بہن دیپشیکھا رابھا نے انکشاف کیا کہ انہیں پیر کی صبح تقریبا 10بجے اس واقعے کی اطلاع کوچ بہار سے دھریتاشری کے ایک دوست نے دی، لیکن بی ایس ایف کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ اس کے بعد ہی بی ایس ایف کا خاندان سے رابطہ ہوا۔دیپشیکھا نے کیاکہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتی ہوں کہ اس کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی بلکہ مجھے شبہ ہے کہ یہ قتل ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button