خصوصی دن

آج ”یوم پاکستان“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

pngtree-yom-e-pakistan-resolution-day-23-march-transparent-background-png-image_6124154اسلام آباد 23 مارچ (کے ایم ایس) قوم آج ”یوم پاکستان“ اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو قائداعظم محمد علی جناح ؒکے نظریے کے مطابق ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جائے گا اور اس کی ترقی خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن 23 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی تاریخی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینل اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button