خصوصی دن
مقبوضہ جموں وکشمیر: پاکستان کے حق میں پوسٹر چسپاں
سری نگر : آج پاکستان کے ”یوم آزادی “ پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں کے کڑے پہرے اور نگرانی کیلئے ہرجگہ نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود سرینگر، سوپور، بانڈی پورہ، بڈگام، اسلام آباد اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں۔
دیواروں ، ستونوں ، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں پر لکھا ہے ”14 اگست – یوم آزادی مبارک ،ہم پاکستانی ہیں – پاکستان ہمارا ہے ، جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیری پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں“۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں وٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کے گئے ہیں۔