بھارت

مجھے کولکتہ میں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سربراہ چائلڈ رائٹس پینل

کولکتہ01 اپریل (کے ایم ایس):بھارت میں” نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس “کے چیئرپرسن پریانک کانونگو نے کہا ہے انہیں کولکتہ کے علاقے تلجالا میں قتل ہونے والی ایک نابالغ لڑکی کے گھر کے دورے کے دوران پولیس افسران نے تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکی کو رواں ہفتے کے شروع میں ایک پڑوسی نے قتل کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقکانونگو نے ہندی میں ٹویٹ کیا ”پولیس افسر بسواک مکھرجی نے مغربی بنگال کے تلجالا تھانے میں مجھے مارا پیٹا۔ پولیس اہلکار خفیہ طور پر ہماری تفتیشی کارروائی کو ریکارڈ کر رہے تھے جس کے خلاف احتجاج پر انہوں نے مجھے مارا پیٹا“۔تاہم پولیس نے کانونگو کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران نے ان کے ساتھ تعاون کیا تھا جبکہ کانونگو نے ہی انکے ساتھ بدتمیزی کی۔
دریں اثنا، مغربی بنگال کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی سربراہ سدیشنا رائے نے دعویٰ کیا کہ کانونگو نے میری کی اور میری ساتھیوں کی بھی توہین کی اور وہ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرانے پر غور کر رہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button