بھارت

اتر پردیش :سرکاری سکول میں باجماعت نماز پڑھنے پر 28مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

لکھیم پور کھیری 10 اپریل(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے لکھیم پور کھیری میں سرکاری املاک پر نماز پڑھنے پر 28مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے لکھیم پور کھیری کے علاقے کاشی رام میںمبینہ طور پرایک سکول میں لائوڈ اسپیکر لگاکرباجماعت نماز ادا کرنے پر28مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس نے یہ کارروائی ایک سرکاری عمارت کے احاطے میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہندوتواتنظیم کے کارکن رام گوپال پانڈے کی طرف سے صدر کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد کی ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر میں محمد عادل، جمن خان اور نیشا خان سمیت 25 دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 447 ، 147اور 298کے تحت درج کیا ہے ۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button