بھارت :بنگلورو میں مسلمان شخص کو زندہ جلاکر قتل کردیاگیا
بنگلورو 22 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی شہر بنگلورو میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 45 سالہ مسلمان کباڑی کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 45 سالہ کباڑ چننے والے سید حاجی کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔ وہ بنگلورو کے ایک ہسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مسلمان کباڑ ی نے وکٹوریہ ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ دیا۔سید حاجی پر گری نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ک±لّنا گڈا کے قریب حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے اس کے ہاتھ پاو¿ں باندھے، چہرے پر کپڑا ڈالا، پیٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔
آگ کے شعلوں میں گھرے ہونے کے باوجود سیدحاجی پہاڑی سے نیچے سڑک کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جہاں وہ گر پڑا۔ مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد گری نگر پولیس اسٹیشن کی پٹرولنگ ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا۔
کباڑی کا جسم 60 سے 70 فیصد تک جھلس چکا تھا اور وہ ہسپتال کے برن یونٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ کچھ نوجوان اکثر اس علاقے میں آتے تھے اور بالخصوص رات اور صبح سویرے شراب اور منشیات کا استعمال کرتے تھے۔یہ واقعہ ک±لّنا گڈا میں پیش آیا جو ایک نجی اراضی ہے اور وہاں جھاڑیاں اور گھنی خود رو نباتات ا±گی ہوئی ہیں۔
گری نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے ساتھ مقامی رہائشیوں سے پوچھ گچھ بھی کر رہی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ آخری رسومات ادا کرنے سے قبل کچھ وقت انتظار کیا جائے گا تاکہ سید حاجی کے اہل خانہ یا رشتہ داروں کا سراغ لگایاجا سکے۔






