چین کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیوں کا مطالبہ، ایک بار پھرپاکستان کے موقف کی حمایت
نیویارک: چین نے سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی سے ایک بار پھر بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرا دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین نے کمیٹی اراکین پر زور کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر جلد از جلد اتفاقِ رائے قائم کریں۔ پاکستان اور چین ستمبر 2025 میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو 1267 کمیٹی کے تحت فہرست میں شامل کرنے کی مشترکہ تجویز جمع کرا چکے ہیں۔
چین ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مو¿قف کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی جانب سے بی ایل اے کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ پاکستان کے مو¿قف کی تائید ہے ۔بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سکیورٹی فورسز اور چینی مفادات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔ پاکستان بی ایل اے کو 2006 اور مجید بریگیڈ کو جولائی 2024 میں کالعدم قرار دے چکا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور سرحد پار60 سے زائد کیمپ حملوں کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں ۔
چین پاکستان کے ساتھ مل کر بی ایل اے پر عالمی پابندیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دہشت گردی پر دنیا کو درس دینے والے بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف الزامات کے سوا پیش کرنے کو کچھ نہیں ہے۔
پاکستان کا مو¿قف ہے کہ بی ایل اے کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے اور بھارت کی تردیدیں اس الزام کا جواب نہیں۔ چین کی حمایت نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور چین جیسے دوست ممالک کے تعاون سے وہ یہ جنگ جاری رکھے گا۔





