مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کی انتقامی کارروائیاں، مزید دو کشمیری ملازمین برطرف

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں قائم بی جے پی انتظامیہ مختلف من گھڑت مقدمات کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے اپنے تازہ اقدام میں مزید دو سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین میں محکمہ خوراک سے وابستہ ارشد فیاض اور شبیر احمد خان شامل ہیں۔ انہیں الگ الگ مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ اپریل 2021ء میں شروع ہوا تھا، جب قابض انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی تھی۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تحریکِ آزادی اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں شمولیت کے الزامات کی تحقیقات اور ملزم قرار دیے جانے والوں کی برطرفی کی سفارش کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

اب تک قابض حکام کشمیری ملازمین یا ان کے رشتہ داروں کی تحریکِ آزادی سے وابستگی کی بنیاد پر سینکڑوں کشمیریوں کو ملازمتوں سے برطرف کر چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button