بھارتی فو رسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار وں نے اسلام آباد، پلوامہ ، کولگام ،کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور کشتواڑ سمیت مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
بھارتی فوج نے پورے مقبوضہ علاقے میں اپنے اہلکاروں کی تعیناتی مزید بڑھاتے ہوئے شاہراہوں پر بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں جس کے باعث مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،ایس آئی اے اور پولیس کی کرائم برانچ مسلسل حریت پسند کارکنوں سمیت مظلوم کشمیریوںکے گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی لے رہے ہیں۔








