پاکستان

کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، نگران وزیر اعظم

kashmir-is-an-issue-of-8-million-inhabitants-held-in-world-s-largest-prison-kakar-1691916159-8439اسلام آباد18اگست ( کے ایم ایس ) نگران وزیر اعظم انورلحق کاکڑ نے کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

نگران وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جنہوںنے آج وزیر اعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ ہر فورم عالمی فورم پر اٹھاتا رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہم کشمیری عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ،کشمیریوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جو ضرور رنگ لائیں گی۔

اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ صدر آزاد کشمیر نے نگران وزیر اعظم کو مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد کشمیر نے نگران وزیر اعظم پاکستان کو آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی سے خطاب کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد آزاد جموںوکشمیر کا دورہ کریں گے۔

دریں اثنا انوارالحق کاکڑ نے آج نگران کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے جسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ انہیں معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button