ہڑتال

مقبوضہ کشمیر :پوسٹروں میں لوگوں سے سیدعلی گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل

7b4680f1-9d94-4987-8602-d6a8f7ab86d9سرینگر30اگست(کے ایم ایس)مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے قائد تحریک سید علی گیلانی کوانکے دوسرے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر بروز جمعہ جمعہ کو حیدر پورہ سرینگر کی طرف مارچ کی اپیل کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مزار شہداء حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال دی ہے جہاں سید علی گیلانی آخری آرام گاہ موجود ہے ۔ دیگر تمام حریت تنظیموں نے اس اپیل کی حمایت کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس، پیپلز ریزسٹنس پارٹی، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو، نوجوانان حریت جموں وکشمیر، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، ریزسٹنس یوتھ فورم،جموں وکشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم ، وارثین شہداء ،جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ،فریڈم لوررز اور دیگرتنظیموںکی جانب سے جموںو کشمیر کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میںلوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ یکم ستمبر کو قائد تحریک سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد، خطیبوں اور علمائے کرام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر شہدائے کشمیرکے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ پوسٹروں پر درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا اور شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ ٹویٹر ، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر بھی پوسٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں حکیم عبدالرشید، عبدالغنی بٹ اور چوہدری شاہین اقبال نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ سید علی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر احتجاجی مظاہریں کریں تاکہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہسید علی گیلانی نے یکم ستمبر 2021کو سرینگرکے علاقے حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ پر نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button