مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:سڑک حادثات میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکار سمیت 2افراد ہلاک

سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈاہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری-پونچھ ہائی وے پر ڈنڈیسر کے مقام میں ایک گاڑی کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ریٹائرڈ اہلکار 45سالہ محمد صغیر اسکی بیوی تبسم اور بیٹی غوثیہ شدید زخمی ہو گئے .انہیں فوری طورپر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے صغیر کو مردہ قراردیا۔
ادھرسرینگر کے بلیوارڈ روڈ پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک کشمیری نوجوان معظم احمد بٹ جاںبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button