بھارت

بھارت: حزب اختلاف کے اتحاد”انڈیا“نے گودی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 

india-boycott-news-anchors-696x357نئی دلی15 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں حزب اختلاف کے اتحاد ”انڈیا“ نے گودی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ”انڈیا“ اتحاد میں شامل جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے ٹی وی اینکروں اور صحافیوں کے پروگراموںمیں شامل نہیںہونگے جو صرف اشتعال انگیزی پھیلانے کا کام کرتے ہیں اور نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”انڈیا“اتحاد نے ایسے ٹی وی اینکروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ارنب گوسوامی ، سدھیر چودھری ،ادیتی تیاگی ، امن چوپڑا ، امیش دیوگن ، آنند نرسمبن ، اشوک شریواستو ، چترا ترپاتھی، گورو ساونت ، نویکا کمار ، پرچی پراشر ، روبیکا لیاقت، شیوارور، سوشانت سنہا اور دیگر شامل ہیں ۔
اینکروں کی فہرست کانگریس رہنما پون کھیڑا نے اپنے” ایکس ہنڈل“ پر شیئر کی ہے۔ انہوںنے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کچھ چینلوں پر شام پانچ بجے سے نفرت کی دکانیں سجائی جاتی ہیں او ر ہم نفرت کے بازار کے گاہک نہیں بنیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button