بھارت

بھارت کی جوہری، سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں کے خلاف کینیڈا کا دفاع کریں گے : گروپتوت سنگھ 

 

Pannue

اوٹاوا25ستمبر(کے ایم ایس) نیویارک اور کینیڈا میں مقیم سکھز فار جسٹس(ایس ایف جے)کے رہنما گروپتوت سنگھ پنن نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بھارت عالمی خطرہ بن چکا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گروپتوت سنگھ پنن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کرکے کینیڈا میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا اور پارلیمنٹ کھلے عام کینیڈا کو سرجیکل اسٹرائیک اور ایٹمی حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وہ جسٹن ٹروڈو کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے بھارت کے نیشنل ٹی وی” ریپبلک ”پر ہونے والی بحث کا حوالہ دیا جس میں بھارتی نژادکینیڈین شہریوںنے حصہ لیا۔بحث میں ایک بھارتی کینیڈین ہندو راجیو اروڑہ نے کہاکہ ”مسٹر ٹروڈو! تم کون ہوتے ہو؟ آج ہماری 10آبدوزیں بھارت سے جائیں گی اور آپ پرکینیڈا میں جوہری حملہ کریں گی”۔اس کا حوالہ دیتے ہوئے پنون نے کہاکہ وہ کینیڈا کو جوہری حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو کہ کینیڈا کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ راجیو اروڑہ کینیڈا اور بھارت میں ملک گیر امیگریشن فورم چلا رہے ہیں۔سکھ رہنما نے کینیڈا کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کینیڈا کی خودمختاری کے لیے براہ راست چیلنج ہے۔ ہم خالصتانی سکھوں نے ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کیا ہے اور ہم کینیڈا کا دفاع کریں گے۔ گروپتونت سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کا حوالہ دیا جہاں ایک رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو نے کہاکہ ہمارا ملک کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ہم گروپتونت سنگھ پنن جیسے کسی بھی شخص پر سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں اور اسے وہاں سے اٹھا سکتے ہیں۔ اس لیے کینیڈا جیسے کسی ملک کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔پنن نے کہا کہ وہ پردیپ سنگھ نجر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کینیڈا میں سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے رہے ہیں۔سکھ رہنما نے این ڈی پی سے لے کر کنزرویٹو پارٹی تک کے کینیڈین لیڈروں سے کہاکہ بھارت کی جانب سے جوہری حملے کی دھمکیوں پر آپ کے ردعمل کی ضرورت ہے۔انہوں نے بھارت سے کہاکہ ہم آپ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے جارہے ہیں۔ 29اکتوبر کو سرے میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا اور اسے شہید نجر کے نام کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button