بھارت

مودی حکومت نے ملک کے نوجوانوں کی امیدوں اور خوابوں کوچکنا چور کردیا: جے رام رمیش

نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماء جے رام رمیش نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے ملک کے نوجوانوں کی امیدوں اور خوابوں کو چکنا چورکردیا ہے اور اس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت خودکشی کی واقعات کو چھپانے کے لیے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکے اعدادوشمار بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں نے درحقیقت تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع انتہائی کم کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کا اگلا قدم نوجوانوں کی خودکشی کی شرح کو چھپانے کے لیے 2022کے لیے این سی آر بی کے اعدادوشمار تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ملازمتوںکے حصول سے قاصر ہے۔جے رام رمیش نے کہا کہ بے روزگاری اورمناسب روزگار کی عدم دستیابی بھارت کے نوجوانوںکیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے 2021-22 کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزگارکے مواقع میں 5.3فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button