مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور :حریت رہنما فاروق توحیدی کے بھائی انتقال کر گئے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق احمد توحیدی کے بڑے بھائی غلام محمد طویل علالت کے بعد آج سوپور کے علاقے جلال آباد میں انتقال کر گئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد گزشتہ کئی برس سے صحت کے شدید مسائل سے دوچار تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں عبدالاحد پرہ ، وحید احمد گوجری اور بشیر احمد سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

دریں اثناءحریت رہنماوں اور تنظیموں نے فاروق احمد توحیدی کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button