مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی چوکی پر حملہ

سرینگر19 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے کے پی روڈ پرواقع سی آر پی ایف کی چوکی پر حملہ آوروں نے گولیاں چلائیں۔ تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سی آر پی ایف کے مطابق حملہ آوروں نے ایف ایم گلی کے قریب چوکی پر تین سے چار گولیاں چلائی ۔ حملے کے فوراً بعد فوجیوں نے علاقے کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button