بھارت

”آر ایس ایس “سربراہ بھاگوت مقبوضہ کشمیر کے دورے پر، ہندو تو ا نظریے کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں

Mohan-Bhagwat-RSS_ptiجموں: بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی سرپرست تنظیم” راشٹریہ سویم سیوک سنگھ“ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے تنظیم کے رہنماو¿ں سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ایس ایس اور بی جے پی نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے علاقے میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔موہن بھاگوت نے جموں میں آر ایس ایس کے رہنماو¿ں سے بات کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ تنظیم کے نظریے کو مقبوضہ علاقے میں نچلی سطح تک لے جائیں۔بھاگوت جموں خطے کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران آر ایس ایس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ سنگھ پریوار کی تنظیموں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل وغیرہ کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ یہ تمام ہندو توا تنظیمیں بھارت کو مکمل طور پر ایک ہندو راشٹر(ہندو ریاست) میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ موہن بھاگوت کل( اتوار) کٹھوعہ اسٹیڈیم میں آر ایس ایس کارکنوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button