مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کو اپنے مقصد کے حصول سے روک نہیں سکتے

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی اسٹوڈنٹس ونگ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سیاسی رہنمائوں اور تنظیموں پر پابندیاں انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کی سٹوڈنٹس ونگ کے سربراہ شکیل احمد اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت یاد رکھنی چاہیے کہ وہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کہ عوام کی بھاری حمایت سے کھڑی آزادی کی حقیقی تحریکوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال یا لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو خاموش کرانے کے لیے بھارتی حکمرانوں کے نوآبادیاتی ہتھکنڈے نہ ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوں گے۔ بھارت کو زمینی حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔شکیل اندرابی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے قبضے سے آزادی کا اپنا اہم مقصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظربند پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کے مشن کوتمام تر مشکلات کے باوجود آگے بڑھانے کے لیے ڈی ایف پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button