بھارت

اترپردیش: ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے دروازے، دیواروں پر ”جئے شری رام “نعرہ لکھ دیا

masjid

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروںپر”جئے شری رام“ کا نعرہ لکھ دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوﺅں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاﺅں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔
جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔ مسلمانوں نے ہندوﺅں کی اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button