مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مسلمانوں نے آنجہانی سکھ خاتون کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مدد کی

tral

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مسلما ن وفات پا جانے والی ایک ہمسائیہ سکھ خاتون کی آخری رسومات کی ادائیگی میں پیش پیش رہے اس حوالے سے بھر پور مدد کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گل باغ ترال کے رہائشی کرتار سنگھ کی اہلیہ سلندر کور ہفتے کے روز انتقال کر گئی ۔ سکھ خاتون کی فوتگی کی خبر پھیلتے ہی مسلمان ہمسایے اسکے گھر پہنچ گئے اور آنجہانی کی آخری رسومات کے انتظامات کئے اور لکڑیوں کا بندوبست کیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپوٹس کے مطابق یہ واحد سکھ خاندان ہے جو مسلم اکثریتی گاو¿ں گلباغ میں رہتا ہے ۔
ایک مسلمان شخص عبدالرشید نے کہا کہ دین اسلام ہمیں اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے اور انکا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ سکھوں نے بھی اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سکھ مسلم بھائی چارہ مضبوط ہے اور وہ طویل عرصے سے خوشگوار طریقے سے رہ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادریاں ایک دوسرے کے تہواروں میں بھی شریک ہوتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button