مقبوضہ جموں و کشمیر

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

میر واعظ عمر فاروق گھر میں مسلسل نظر بند

mirwaiz under detentionسرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل ساتویں ہفتے بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھااور کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں نماز جمعہ کیلئے مسجد کے دروازے کھولنے سے روک دیا اور مسلسل ساتویں ہفتے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
ادھرقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فارو ق کوبھی مسلسل گھر میں نظر بند رکھا ۔انجمن اوقاف نے میر واعظ کی گھر میں نظربندی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے ۔
واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے اس خوف کے پیش نظر کہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کونماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل سات ہفتوں سے مقفل کر رکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button