مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق ذاتی وجوہات کی وجہ سے نئی دلی روانہ
سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ذاتی وجوہات کی بناپر نئی دلی جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ میر واعظ گزشتہ روز پیر کو نئی دلی کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ میرواعظ نے قابض حکام کو اپنے دورے کی ذاتی نوعیت سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دلی جانے اجازت دی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ ایک دو ہفتوں میں واپس وادی کشمیر آجائیں گے۔