خصوصی دن

فسطائی مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے: ماہرین

indian fascismلاہور :
سیاسی و مذہبی شخصیات اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے ۔
سیاسی و مذہبی شخصیات اور تجزیہ نگاروںنے آج انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے بیانات میں کہا کہ مودی کے ہندوتوا کارکن بھارت بھر میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو پرتشدد حملوںکا نشانہ بنا رہے ہیں، اقلیتوں کی بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے ۔
انسانی حقوق کی وزارت کے ایک سینئر افسر اور انسانی حقوق کے ماہر احسن نواز نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون بھارتی آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق کے حوالے سے تمام عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
انسانی حقوق کے معروف کارکن فادر جیمز نے کہا کہ نئی دلی میں 2020میں بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا۔
مشرق وسطیٰ اور مسلم ممالک میں مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانی تارکین وطن کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مودی کے دور میں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم میں شدت آئی ہے اور ہندو توا والے مسلمانوں، ان کے گھروں، سکولوں اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button