خصوصی دن

27 اکتوبر 1947جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے: گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے آج کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے 1947میں آج ہی کے دن اپنی افواج کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتاراتھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کاعزم کمزور نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے مظالم کا صبر سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں جانوں کی قربانیاں آزادی کے لیے کشمیریوں کے عزم کو مضبوط کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button