اترپردیش:مسجد کی دیواروں پر ہندوتوا نعرے درج کئے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ
علی گڑھ :بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ شہر میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ایک مسجد کی دیواروں پر ہندوتوا نعرے درج کئے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس واقعے کے بعد ریاست میں ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسجد کی دیواروں پر تحریر کئے گئے ہندوتوا نعرے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کے آئندہ ماہ ہونے والے افتتاح سے متعلق ہیں ۔بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت ہندوانتہاپسند جان بوجھ کر مسلم آبادی والے علاقوں بالخصوص مساجد کی دیواروں پر جے شری رام جیسے ہندوتوا نعرے لکھتے رہتے ہیں تاکہ بھارت بھر میں خاص طور پر ان ریاستوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی جا سکے، جہاں بی جے پی کی حکومتیں قائم ہیں۔ اس توہین آمیز فعل سے مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اورہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوںکو ایک مسجد کی دیوار پر ہندوتوانعرے درج کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جس سے علاقے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔