آزاد کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کررہا ہے، مشعال ملک

mushaal group mzfمظفرآباد:
معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کررہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا۔
مشعال ملک مظفر آباد میں سکالرز یوتھ فورم کے زیر اہتمام کشمیر کے بارے میں خواتین ،نوجوانوں اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ طلبا مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے تحقیق کی جانب بڑھیں۔مشعال ملک نے کہاکہ خواتین مثالی کردار ادا کریں گی تو مسئلہ کشمیر دنیا بھرمیں بہتر انداز میں اجاگر ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نوجوانوں کو ٹارچر سیلز میں تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیری حریت قیادت پابند سلاسل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو جائیدادوں کی ضبط کیاجارہا ہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے سے مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا قانونی جواز میسر آگیا ہے۔ مسئلہ کشمیر درحقیقت انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو قیادت سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اور بلخصوص خواتین آگے بڑھیں اور مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے ڈسپورہ کیساتھ مل کر کردار ادا کریں تاکہ عالمی اداروں تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو پہنچایا جاسکے۔ سیمینار میں چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین، میر سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف، چیرمین سکالر فائونڈیشن آزادکشمیر سید افتخار کاظمی،سردار علی شان، سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب بشارت مغل، ایڈوائزر یوتھ آفیرز پروفیسر ظفر،چیئرمین سٹیٹ کمیشن فار وویمن ریحانہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹرل سٹریجیٹک سٹڈیزڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ،سابق سٹی صدرمظفرآباد مسلم لیگ ن محترمہ سائرہ چشتی،مذہبی سکالر محترمہ رشیدہ نورین،پرنسپل سکالر کالج سمیعہ صدیق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button