کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مرحوم مشتاق وانی، ڈاکٹر اعلیٰ کوخراج عقیدت
اسلام آباد 26 اگست(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنماو¿ں ایڈووکیٹ مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلی مرحوم ٰکو ان کی وفات کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔
ریفرنس کی صدرات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز آزادی پسند تنظیم الفتح سے کیااور اس تنظیم کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں نے تنازعہ کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا اور تحریک آزادی کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مقررین نے کہا کہ دنوں رہنما اتحاد اور نظم و ضبط پر زور دیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کیلئے انکا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار و اتحادو اتفاق کے ذریعے ہی تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ ریفرنس کے اختتام پر مرحوم رہنماﺅں اور تمام شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تحریک آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا کیا گیا۔ریفرنس میں محمود احمد ساغر کے علاوہ محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، الطاف حسین بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، سلیم ہارون ، عدیل مشتاق وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، گلشن احمد، مشتاق احمد بٹ، سید مشتاق حسین، محمد شفیع ڈار، منظور احمد ڈار، نعیم ملک، عبدالمجید، میاں مظفر، محمد اشرف ڈار، شیخ عبدالمجید، جاوید اقبال بٹ امتیاز احمد وانی اور دیگر شریک تھے۔