کشمیری تارکین وطن

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکوبڑی جیل میں تبدیل کر دیاہے

WhatsApp Image 2024-01-27 at 8.47.50 PM (1)پیرس(کے ایم ایس)جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے سلسلے میں پیرس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کی صدارت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے چیئرمین مرزا آصف جرال نے کی۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے لیکن عالمی طاقتیں اس پر مکمل خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام امن پسند ممالک کو بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا۔ہم بھارت کے یوم آزادی کوبھی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں عملی جدوجہد کے لیے اپنی پالیسیوں کی تشکیل نو کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔مقررین میں مرزا آصف جرال، صاحبزادہ عتیق الرحمان، راجہ بابر حسین، ملک منیر احمد، راجہ اشفاق اور عمران بٹ شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button