سکھ

سان فرانسسکو:خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کا بھارت سے آزادی کے حق میں ووٹ

khalistan-voting USسان فرانسسکو:
امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں امریکہ میں مقیم ایک لاکھ 27ہزارسے زائد سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
سان فرانسسکو میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور بھارت سے پنجاب کو ایک علیحدہ آزاد وطن کیلئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالے ۔ ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور معمر افراد کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچی۔ سان فرانسسکو کے سوک سینٹر میں منعقدہ ریفرنڈم میں بین الاقوامی آبزرور بھی موجود تھے ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان فرانسسکو میں اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم میں ایک لاکھ 27 ہزار سکھوں نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود تقریبا 30 ہزار سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے لائنوں میں موجود تھے۔
ادھرسکھ رہنمائوں نے اپنے بیانات میں کہاہے کہ آج سکھوں نے بھر پور انداز میں ووٹ کے ذریعے بھارت سے نفرت کا اظہارکیاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کرسکتا، بھارت کوسکھوں کی طاقت اور سوچ کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔سکھ رہنما نے کہا کہ بھارتی پنجاب جلد دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرے گا۔
واضح رہے کہ خالصتان تحریک ایک آزاد سکھ ریاست کیلئے جدوجہد کی تحریک ہے ۔سکھ لیڈر بھارتی پنجاب کو دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ آزاد ملک کے طورپر تسلیم کراناچاہتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button