یوم یکجہتی کشمیر

ڈیموکریٹک فورم فرانس کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

WhatsApp Image 2024-02-04 at 8.06.38 PMپیرس:جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس (جے کے ڈی ایف ایف) چئیرمین آصف جرال کی سربراہی میں پیرس میں بھارتی سفارت خانے کو پیش کردہ ایک یادداشت میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ م جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے ڈی ایف ایف نے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباو ڈالیں۔


یاد داشت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کے بارے میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے ۔
تنظیم نے اپنی یادداشت میں کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
جے کے ڈی ایف ایف نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تنظیم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دلانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔یاد داشت میں آزادی پسندکشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو دی جانے والی عمر قید کی سزا کی بھی مذمت کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button