مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر واعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

mirwaiz under detention
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کر کے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں میرواعظ کی بار بار گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سویرے پولیس کا ایک دستہ میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچا اور انہیں مطلع کیا کہ نظر بندی کے باعث وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتے۔
بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کا خطبہ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر سخت مایوس ہوجاتے ہیں۔ بیان میں میر واعظ کی بار بار نظر بندی کامذموم سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button