مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا

 

سرینگر 13ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے منجکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی اتوار کی صبح شروع کی گئی ۔عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ منجکوٹ کے جنگلاتی علاقے میںبھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ عہدیدارکے مطابق آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button