بھارت

بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

indian navy base near maldivesنئی دلی:
بھارت نے مالدیپ کے قریب ’اسٹریٹجک اہمیت‘ کے حامل جزائر پر اپنی افواج کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک نیا اڈہ تعمیر کر لیا ہے اوروہ دو روز بعد اسکا افتتاح کرنے جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ ہی دنوں میں مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا آغاز ہونے والا ہے۔ بھارتی بحریہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا اڈہ خطے میں بھارت کی جانب سے آپریشنل نگرانی کو مزید وسعت دے گا۔ بھارت کے لکشدیپ جزائر پر تعمیر ہونے والے اس اڈے کا افتتاح 6 مارچ کو کیا جائے گا جس کے بعد یہاں تعینات بحری دستہ ایک ’خودمختار بحری یونٹ‘ میں بدل جائے گا۔
نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر منی کوئے جزیرے پر واقع ہے جو مالدیپ سے قریب ترین مقام ہے۔
بھارتی بحریہ کا ایک اڈہ لکشدیپ کے جزیرے کواراتی پر بھی موجود ہے تاہم اس اڈے کے مقابلے میں نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 258 کلومیٹر زیادہ قریب ہے۔یاد رہے کہ مالدیپ میں گزشتہ سال محمد معیزو کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے مالدیپ اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
صدر محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ میں موجود 89 فوجیوں کے انخلا کا الٹی میٹم دیا تھا۔ یہ اہلکار جاسوسی طیارے آپریٹ کرنے اور دیگر سرویلنس کے لیے مالدیپ میں موجود تھے۔ ان اہلکاروں کا پہلا دستہ 10 مارچ کو مالدیپ چھوڑ دے گا جبکہ دو ماہ کے اندر انخلا کا یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button