World

فرانس میں سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

1328450_084025_updatesپیرس: فرانس میں مقیم سکھوں نے بھارت میں سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے مودی حکومت کی طرف سے کسانوں اوراقلیتوں پرڈھائے جانے والے مظالم اور آزادی کے لئے سکھوں کی آواز کو دبانے کیلئے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت ان اقدام کو فوری طورپر بند کرے۔مظاہرے میں خواتین ،بچے اوربزرگ افراد شامل تھے۔مظاہرین نے مسلسل چار گھنٹے بھارتی سفارت خانہ کے باہرہ مظاہرہ کیااور دھرنا دیا۔مظاہرین نے کہاکہ سکھ انصاف اوراپنے حقوق کے حصول اوربھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے سالہاسال سے بھارتی جیلوں میں نظربند سکھ رہنمائوں اورکارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ سکھوںاورمسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button