World

واشنگٹن :بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی سفارتخانے ک باہر احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ،سکھ فار جسٹس

واشنگٹن:
امریکا میں سکھوں کی تنظیم سکھ فارجسٹس نے 15اگست کو منائے جانیوالے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی نکالی جائے گی اور بھارتی جھنڈے کو نذر آتش کیا جائے گا۔ انہوں نے17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرنے کابھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکز ہے ، 2047 تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے سوال کیاکہ وہ 15اگست کو ترنگا بچانے کیلئے واشنگٹن آئیں گے؟ واضح رہے کہ سکھ برادری کی جانب سے عالمی سطح پراپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اب عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم کودنیا کے سامنے لانے کا وقت آگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button